World News in Urdu
Январь
2023

Новости за 05.01.2023

Ur.mehrnews.com 

نامور ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کیا گیا/مجھے قتل کرنے کا پلان تھا، پاکستانی وزیراعظم

عمران خان نے مزید کہا کہ وزیرآباد واقعے میں نواز، شہباز اور زرداری سے طاقتور لوگ شامل ہیں، بہت افسوس کے ساتھ کہتا ہوں یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم اپنے ملک اور قوم کا محافظ سمجھتے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

گلگت بلتستان کے معاملات اور حالات دیکھ رہے ہیں جلد فیصلہ کریں گے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ بلتستان کے عوام کا سب سے بڑا مطالبہ ہے کہ پہلے نمائندگی دی جائے پھر ٹیکسز ادا کریں گے وفاقی حکومت کی طرف سے جی بی کے فنڈز میں کٹوتی، گندم کی فراہمی اور سبسڈی میں کمی کرنا، خالصہ سرکار کے نام پر عوام کی زمینیں ہتھیانہ انتہائی افسوس ناک اور غیر منصفانہ عمل ہے۔

Ur.mehrnews.com 

عراقی عدلیہ نے "ٹرمپ" کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

بغداد میں فتح کے کمانڈروں کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عراقی عدلیہ کے سربراہ فائق زیدان نے کہا کہ شہید سلیمانی اور شہید المہندس کے قتل کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

آزادی سٹیڈیم میں عظیم اجتماع دختران حاج قاسم سلیمانی کا انعقاد

آج بروز جمعرات 15 جنوری کو ایران کے دار الحکومت تہران کے آزادی انڈور اسٹیڈیم میں جنرل حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کی مناسبت سے ایک عظیم اجتماع دخترانِ حاج قاسم سلیمانی کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں ہزاروں نوجوان اور نوعمر لڑکیوں نے شرکت کی۔

Ur.mehrnews.com 

ایران میں فرانس کی"ایران اسٹڈیز ایسوسی ایشن" بند کر دی گئی

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران، فرانس کے ساتھ ثقافتی تعلقات پر نظرثانی اور ایران میں ثقافتی سرگرمیوں کے جاری رکھنے کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔ پہلے قدم میں اپنے ملک میں فرانس کی انجمن مطالعات ایران کی سرگرمیوں کو معطل کر رہا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

امریکہ نے خارجہ پالیسی میں یورپی یونین کو کھوکھلا کر دیا ہے، منوچہر متکی

ایران کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے خارجہ پالیسی میں یورپی یونین کو تہی دامن کر دیا جبکہ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد اس کی اپنی خارجہ پالیسی نہیں رہی بلکہ امریکہ کی خارجہ پالیسی کا ایک ماتحت رہ گئی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

خلائی شعبے میں ایران کی کامیابیاں مغربی پابندیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، آیت اللہ رئیسی

ایران کے صدر نے خلائی صنعت میں ملک کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس میدان میں تیز رفتار ترقی مغربی پابندیوں اور اسلامی جمہوریہ کو تنہا کرنے کی سازشوں کی ناکامی کا ثبوت ہیں۔