عمران خان 33 نشستوں پر پارٹی امیدوار ہوں گے، تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان 33 نشستوں پر پارٹی امیدوار ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان 33 نشستوں پر پارٹی امیدوار ہوں گے۔
پاکستانی صوبہ بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم افراد نے بارہ انچ کی گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔
وزیراعلی محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر کے اُسے عمل درآمد کے لیے گورنر کو ارسال کردیا۔
ولادت حضرت زہرا (س) کے موقع پر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان اور بزم علم و ادب بلتی کے زیر اہتمام حسینیہ بلتستانیہ قم میں بلتی زبان میں طرحی محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا۔
ولادت حضرت زہراؑ کے موقع پر جامعہ روحانیت بلتستان اور بزم علم و ادب بلتی کے زیر اہتمام قم میں بلتی زبان میں طرحی محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں قم کے نامور بلتی شعراء نے دیئے گئے طرحی مصرے "خدا رنید یری ہرمنگ بیانہ فاطمہ زہراؑ" پر بہترین کلام پیش کرکے سامعین سے داد و تحسین حاصل کی۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان انقرہ کے دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات اور گفتگو کی۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ آج رات خطاب کریں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آیت اللہ سید محمد باقر محسن الحکیم کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے پیر کے روز عراق کا دورہ کیا۔ اس دوران وہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید المہندس کی جائے شہادت پر بھی گئے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے منگل کے روز انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اوغلو سے ملاقات اور گفتگو کی۔
امن مذاکرات میں افریقی یونین کے مرکزی ثالث کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سالوں میں شمالی ایتھوپیا میں وحشیانہ خانہ جنگی کے دوران فوج اور ٹیگرے ملیشیا کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 6 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اپنی اور علاقائی ممالک کی سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔ علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانا ایران کی اصولی پالیسی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ صدیوں پرانے تعلقات ہیں، ایک دور میں سندھ میں فارسی سرکاری زبان تھی۔ دونوں ممالک باہمی تجارت کو بڑھا سکتے ہیں۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس کی جانب سے دو مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ بنیادی مسائل حل کرکے پرامن ہمسائے کے طورپر رہنا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 3 جنگیں ہوئیں جن کا نتیجہ غربت اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہیں نکلا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایم آئی 6 کے جاسوس علی رضا اکبری کی پھانسی کے بعد برطانیہ کے حکام کی طرف سے بڑھتی ہوئی بیان بازی کی مذمت کی۔