پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی گرفتار کی کوشش ناکام بنادی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کی پولیس کی کوشش ناکام بنادی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کی پولیس کی کوشش ناکام بنادی۔
روس کا دورہ کرنے والے شامی صدر بشار اسد نے ایک روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان سے دوطرفہ ملاقات کرنے کی شرائط کا اعلان کیا اور کہا کہ ترکیہ کا "غیر قانونی قبضہ" ختم ہونے تک اردوغان کے ساتھ ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
ایران کے اعلیٰ سیکورٹی اہلکار نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا جاری رہنا خلیج فارس کے کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں، لہذا ان پر قابو پانے کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کو اختلاف اور دشمنی کی جگہ لینا ہوگی۔
توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج ظفر اقبال نے عمران خان کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
آج جمعرات کے روز ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کے ہاتھوں خطے میں کینسر کی روک تھام اور علاج کے جدید ترین اور پیشرفتہ ترین سہولیات کے حامل مراکز میں سے ایک، برکت جامع کینسر سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔
پاکستانی وزیراعظم آفس نے پاکستان کے جوہری اور میزائل پروگرام کے حوالے سے سوشل اور پرنٹ میڈیا میں گردش کرنے والے حالیہ تمام بیانات کو مسترد کر دیا۔
نوروز کے ایام کی آمد کے قریب آنے کے ساتھ ہی ایرانی فرہنگ و ثقافت میں گھروں کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی آغاز ہو جاتا ہے جبکہ لوگ بازار سے نئے کپڑے اور سامان بھی خریدتے ہیں۔
مشترکہ مشقوں کے ترجمان نے کہا کہ میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ 2023 مشترکہ مشقیں جن میں ایران، چین اور روس کی بحری افواج شرکت کر رہی ہیں، آج رات دیر گئے شمالی بحر ہند کے علاقے میں شروع ہوں گی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اسلامی ملکوں اور مسلم قوموں کے درمیان اخوت و برادری اور امن و آشتی کے معمار تھے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری جماعت قانون کی حکمرانی کے اصول پر قائم کی گئی اور ہم اپنے اس عزم و عہد پر پوری استقامت سے کاربند رہیں گے۔
امریکہ میں تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے فائرنگ کے واقعات پر اسکولوں میں بُلٹ پروف کمرے بنانا شروع کر دیے گئے۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ایرانی حکومت کی ہمسائیگی کی پالیسی کا مقصد علاقائی ملکوں کو اکٹھا کرکے ایک مضبوط خطہ بنانا ہے۔
چین اور روس کے بحری جنگی جہاز بدھ کے روز "سیکیورٹی ٹائیز 2023" مشترکہ بحری مشقوں کے علاقے میں داخل ہوئے۔
بھارتی فضائیہ سے منسلک ذرائع نے حادثہ کے بارے میں بتایا ہےکہ بومڈیلا کے پاس ایک آپریشنل چیتا ہیلی کاپٹر کا رابطہ آج صبح تقریباً 9.15 بجے اے ٹی سی سے ٹوٹنے کی خبر ملی تھی۔
ایران، چین اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں شمالی بحر ہند میں ہوں گی۔
مقریرین کا کہنا تھاکہ آج کی باہم جڑی ہوئی دنیا میں جہاں لوگوں کو اپنے خیالات اور رائے کو آزادانہ طور پر بتانے کا اختیار حاصل ہے اسلامو فوبیا بہت خطرناک چیز ہو سکتی ہے کیونکہ اس کے دو پہلو ہیں، مجرم اور متاثرین۔ اسلام کا ایک "خوف" ہے جسے جان بوجھ کر پیدا کیا گیا ہے۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اہم پیداواری ریاستوں میں اگلے 10 دنوں میں وسطی، شمالی اور مغربی علاقوں میں مزید بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے لاہور پولیس کی دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی جس کے بعد سکیورٹی رسک بڑھ گیا۔
نیوزی لینڈ کے میڈیا کے مطابق کرما ڈیک جزائر میں جمعرات کی صبح آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔