World News in Urdu
Апрель
2023

Новости за 08.04.2023

Ur.mehrnews.com 

مسجد اقصی کی بے حرمتی پر سوڈان کی اسرائیل پر شدید تنقید

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں صہیونی حکومت کی جانب سے مسجد اقصی کی بے حرمتی اور نمازیوں پر تشدد کے خلاف عوامی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر سوڈانی رہنماوں نے مقبوضہ علاقوں کو غاصب صہیونیوں کے قبضے سے ہر قیمت پر آزادی کا عزم ظاہر کیا۔

Ur.mehrnews.com 

یورپی یونین فلسطین کے معاملے میں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، تحریک جہاد اسلامی فلسطین

فلسطینی مقاومتی تنظیم جہاد اسلامی تحریک کے رہنما خالد البطش نے یورپی یونین کی سیاست خارجہ کے سربراہ جوزف بورل سے مطالبہ کیا ہے کہ غاصب صہیونیوں کی جانبداری پر مبنی موقف میں تبدیلی لاکر فلسطینیوں کی حمایت کریں۔

Ur.mehrnews.com 

نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا نیا دور شروع ہونے کا امکان

عبرانی ذرائع ابلاغ نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ہفتے کے دن سے غاصب صہیونی انتہاپسند وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کے خلاف مظاہرے مزید شدت کے ساتھ شروع ہوسکتے ہیں۔ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف آپریشن کے باعث مظاہروں میں کمی آئی تھی۔

Ur.mehrnews.com 

یہودی عید "پسح" کی رسومات مسجد اقصیٰ پر صہیونی تسلط کا بہانہ 

مسجد اقصیٰ کے صحن میں قربانی کے رسومات کی ادائیگی مسجد کو یہودیوں کے تسلط میں لانے کی مکروہ کوشش ہے۔ حالیہ سالوں میں مختلف مناسبات سے مسجد کے صحن میں مداخلت بڑھ گئی ہے۔ صہیونی مداخلت کی شرح میں اضافہ کسی بھی لحاظ سے خوش آئند نہیں ہے۔

Ur.mehrnews.com 

ایران اور سعودی تعلقات میں بہتری سے ہمیں مایوسی ہوئی، سربراہ سی آئی اے

امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کے سربراہ ولیم بیل برٹز نے سعودی عرب کے ولی عہد شاہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے ایران اور شام کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات سے مایوس اور ناامید ہورہا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

سعودی عرب، بین الاقوامی تلاوت قرآن مقابلے میں ایرانی قاری کی پہلی پوزیشن+ویڈیو

سعودی عرب میں قرائت قرآن کے بین الاقوامی مقابلے میں ایرانی قاری یونس شاہرودی نے سعودی عرب اور مراکش کے حریفوں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور تیس لاکھ سعودی ریال کا نقد انعام لیا۔

Ur.mehrnews.com 

ایران اور ماریطانیہ کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، فلسطین سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوری ایران کے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے ماریطانیہ کے ہم منصب محمد سالم ولد مرزوک سے ٹیلفون پر رابطہ کیا اور غاصب صہیونی حکومت کے خلاف اسلامی ممالک کے مشترکہ لائحہ عمل پر زور دیا۔