World News in Urdu
Апрель
2023

Новости за 28.04.2023

Ur.mehrnews.com 

ریاست کے تینوں ستونوں کے درمیان اتحاد نہایت ضروری ہے، امام جمعہ تہران 

تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد ابوترابی فرد نے کہا کہ ریاست کے تینوں ستونوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے۔ ان کے اتحاد سے قومی اتحاد کی راہیں کھلتی ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

پاکستان ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، دفتر خارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایران کی گیس پا‎ئپ لائن کے پروجیکٹ کے بارے میں بھی کہا کہ گیس پائپ لائن کا یہ منصوبہ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

عوام دشمن کی سازش ناکام بنانے کے طریقوں سے خوب واقف ہیں، صدر رئیسی

ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے جنوبی صوبے خوزستان کے شہر شادگان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام دشمن کی سازشوں سے واقف ہیں اور ان کو ناکام بناتے ہوئے مشکلات سے نکلنے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

"ہفتہ مزدور" کی مناسبت سے مزدوروں کا وفد رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کرے گا

"مہنگائی کی روک تھام، پیداوار میں اضافہ" کے نام سے منسوب رواں سال کے دوسرے مہینے میں "ہفتہ مزدور" کی مناسبت سے پورے ملک سے مزدوروں کا ایک وفد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کرے گا۔

Ur.mehrnews.com 

پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے، پاکستانی صدر

پاکستانی عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اس لیے کہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان تاریخی اور ثقافتی رشتے موجود ہیں اور اس کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور میں دونوں مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

ایران اور ہندوستان کے وزرائے دفاع کی ملاقات، اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو

ایران کے وزیر دفاع نے نئی دہلی میں منعقدہ شانگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائڈ لائن پر ہندوستان کے وزیر دفاع سے ملاقات اور اہم عالمی، علاقائی اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

Ur.mehrnews.com 

خرطوم کے "تین نہ" سے خیانت کا انجام

سوڈان میں حالات پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہو چکے ہیں اور اس ملک کے عوام جرنیلوں کے اقتدار کی جنگ کی قیمت چکا رہے ہیں اور اب دلچسپ بات یہ ہے کہ اسرائیل نے دونوں جرنیلوں کے درمیان ثالثی کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔