World News in Urdu
Июнь
2023

Новости за 26.06.2023

Ur.mehrnews.com 

امریکہ کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ ایجنڈے میں شامل ہے

ناصر کنعانی نے کہا کہ ہم قومی مفادات کو کسی مخصوص ملک سے کبھی نہیں جوڑیں گے۔ ہمارے خارجہ تعلقات قومی مفادات اور باہمی احترام پر مبنی ہیں جو ہم نے کبھی امریکی فریق کے رویے میں نہیں دیکھے۔

Ur.mehrnews.com 

اوباما کے دور میں چھ مسلم اکثریتی ممالک پر26000 سے زائد حملہ کیا گیا، بھارتی وزیر خزانہ

امریکی سابق صدر براک اوباما کے ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں بیان پر ردعمل میں بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ اوباما امریکی صدر تھے تو چھ مسلم اکثریتی ممالک پر 26 ہزار سے زائد بموں سے حملے کیے گئے تھے۔

Ur.mehrnews.com 

ایران میں "ایشین اسنوکر چیمپئن شپ" کا انعقاد

یران کی اسنوکر کی قومی ٹیم کے کھلاڑی امیرسرخوش نے سیمی فائنل میں ہندوستان کھلاڑی پر غلبہ حاصل کرنے کے بعد، فائنل میچ میں بھی ہانگ کانگ کے آچا ہو مان کو چھے دو کے اسکور سے شکست دیکر تہران مین ہونے والے ان ایشین مقابلوں کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

Ur.mehrnews.com 

امام محمد باقر علیہ السلام نے اسلامی تہذیب و تمدن کو انحراف سے بچایا

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے اپنے زمانے میں علمی رجحانات پر مبنی مذاکرے اور جدید علم کے شعبوں کی بنیاد رکھی۔ امامؑ عالی مقام نے غاصب حکمرانوں کے اختیار کردہ انحرافی راستوں سے اسلامی تمدن کو محفوظ رکھا۔

Ur.mehrnews.com 

شمالی کوریا میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ، سوا لاکھ افراد ریلی میں شریک

"رائٹرز" نے شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کوریائی جنگ کے آغاز کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر شمالی کوریا کے ہزاروں افراد پیانگ یانگ میں جمع ہوئے اور امریکہ کے خلاف "انتقام کی جنگ" کے نعرے لگائے۔

Ur.mehrnews.com 

مناسکِ حج کا آغاز ہو گیا

مناسک حج کا آغاز ہوگیا اور عازمین حج قافلوں کی صورت میں منیٰ پہنچ گئے ہیں جہاں آج رات وہ قیام کریں گے۔

Ur.mehrnews.com 

ویڈیو| سعودی عرب میں حجاج کے لئے بغیر ڈرائیور بس سروس کا آغاز

بغیر ڈرائیور والی بسوں کے لیے 6 ٹریک مختص کیے ہیں۔ ایک ٹریک چار کلو میٹر طویل ہے اور روڈ کی چوڑائی گیارہ میٹر ہے۔ ہر بس میں گیارہ نشستیں ہیں۔یہ بس 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے اور ایک بار چارج ہونے کے بعد6گھنٹے تک چل سکتی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

شہید بہشتی نے انصاف کا دامن نہیں چھوڑا اور وہ گروہی رجحانات سے کبھی متاثر نہیں ہوئے، صدر رئیسی

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے عدلیہ کی قومی کانفرنس سے خطاب میں شہید بہشتی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہشتی منفرد خصوصیات کے مالک تھے اور وہ گروہی رجحات سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوتے تھے۔