World News in Urdu
Июль
2023

Новости за 04.07.2023

Ur.mehrnews.com 

اسرائیل کے خلاف صنعاء سراپا احتجاج؛امریکہ کی حمایت نے صیہونیوں کو مغرور بنا دیا ہے، مظاہرین+ویڈیو

یمن کے دالحکومت صنعاء میں جنین میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت اور سوئیڈن واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سویڈن، امریکہ اور جعلی صیہونی رجیم سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔

Ur.mehrnews.com 

شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنا خارجہ پالیسی کی اہم کامیابی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

امیر عبداللہیان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ اور مستقل رکن بننے سے حکومت کو خارجہ پالیسی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے سلسلے میں بڑی پیشرفت اور کامیابی ملی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی، پاکستان میں 7جولائی کو یوم تقدس قرآن منانے کا فیصلہ

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سویڈن واقعے پر 7 جولائی کو یوم تقدس قرآن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

Ur.mehrnews.com 

فرانس، پرتشدد مظاہرے، بسوں اور ٹرینوں کو نذرآتش کرنے سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو دو کروڑ یورو کا نقصان

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پیرس میں اب تک 39 بسوں کو نذرآتش کیا گیا ہے جبکہ بجلی کے ذریعے چلنے والی ٹرین آگ لگنے سے مکمل تباہ اور دو دیگر ٹرینوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

 شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی باضابطہ رکنیت کے ثمرات تاریخ میں باقی رہیں گے

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم، اہم خصوصیات اور صلاحیتوں کے ساتھ ایک ابھرتے ادارے کے طور پر، سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

تہران میں جشن غدیر کی تیاریاں عروج پر، 10کلو میٹر طویل منفرد ضیافت اور دسیوں ثقافتی پروگرام ہوں گے

تہران میں غدیر عوامی مرکز کے سربراہ نے امسال عید غدیر پر 10 کلو میٹر طویل جشن کے حوالے سے بتایا یہ کہ یہ تقریب باضابطہ طور پر 7 جولائی کو عصر6 بجے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

Ur.mehrnews.com 

ایران فلسطینیوں کی مدد کی کسی بھی درخواست کی حمایت کرتا ہے

مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صہیونی حکومت کے حالیہ جرائم کے ردعمل میں، اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا کہ اگر مزاحمت کی طرف سے مدد درخواست کی جاتی ہے تو ایران اس کے لیے تیار ہے۔

Ur.mehrnews.com 

نواز شریف دبئی سے سعودی عرب روانہ

پاکستانی سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی سے سعودی عرب روانہ ہوگئے، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

حضرت امام ہادیؑ نے زیارت جامعہ کبیرہ کی شکل میں امام شناسی کی جامع سند پیش کی

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے زمانے میں وکالت کا نظام تشکیل پایا اور حضرت امام جواد علیہ السلام کے دور میں وسعت اختیار کرنے لگا۔ حضرت امام ہادی علیہ السلام کی امامت کے زمانے میں وکالت کا نیٹ ورک مزید منظم ہوا۔

Ur.mehrnews.com 

جوانی میں ہی حج کرلیں جتنی دیر کریں گے اتنا مشکل ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان

بابر اعظم نے کہا کہ جوانی میں ہی حج کرلیں جتنی دیر کریں گے اتنا مشکل ہوگا، میرا پہلا حج تھا مجھے بہت مزہ آیا، میرا تجربہ اچھا رہا، وہاں کافی چیزیں سیکھنے کو ملیں، یہ نہیں ہے کہ حج صرف اپنے لیے کرنا ہے، حج اللّٰہ کے لیے اور اسے راضی کرنے کے لیے ہوتا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

تہران میں سوئیڈش سفارتخانے کے باہر احتجاج

سویڈن میں سٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مسلم امہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، تہران میں سوئیڈش سفارتخانے کے باہر ایرانی قاریوں اور دیگر نے قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Ur.mehrnews.com 

ایران اور جنوبی افریقی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، صدر رئیسی کو برکس کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور جنوبی افریقہ کی خاتون وزیر خارجہ نیلڈی پینڈور کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔