World News in Urdu
Июль
2023

Новости за 31.07.2023

Ur.mehrnews.com 

فضائیہ کی دفاعی صلاحیتوں نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا ہے، ایرانی ائیر چیف

اسلامی جموریہ ایران کی ائیر فورس کے کمانڈر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ فضائی دفاع کی صلاحیتوں نے دشمنوں کو مایوس کیا ہے، کہا کہ ہم نے فضائی دفاع کے مختلف شعبوں میں اچھی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستانی وزیر داخلہ

پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ‏پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات مذہب اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

امریکہ شام سے تیل چوری کرنے میں مصروف؛ 45 ٹینکرز عراق کے امریکی اڈوں میں منتقل کر دئے

شام پر قابض امریکی دہشت گرد اس ملک کے قومی وسائل بالخصوص تیل کی چوری کا شرمناک سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ روز چوری شدہ شامی تیل کے 45 ٹینکروں کو عراق میں اپنے اڈوں پر منتقل کر دیا۔

Ur.mehrnews.com 

امریکی حکومت رابرٹ میلی کی آڈیو فائل کی وضاحت کرے/ امیرعبداللہیان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رابرٹ میلی کی آڈیو فائل کے بارے میں کہا کہ مسٹر میلی نے اس آڈیو فائل میں جو کچھ کہا وہ امریکی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس بارے وضاحت کرے۔

Ur.mehrnews.com 

ایران اور عراق کے تعلقات عوامی اور تمام شعبوں پر محیط ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کی طرف سے عراق میں نمائندہ بلاسخارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کی جڑیں عوام میں ہیں اور یہ تعلقات تمام شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔