World News in Urdu
Июль
2024

Новости за 14.07.2024

Ur.mehrnews.com 

لاہور، نو اور دس محرم الحرام کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

یوم عاشور کا مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ نثار حویلی سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، دوسرا بڑا جلوس پانڈواسٹریٹ سے خیمہ سادات اور پھر واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ محرم الحرام کا تیسرا بڑا جلوس قصرِ بتول شادمان سے برآمد ہوگا۔

Ur.mehrnews.com 

عراق جانیوالے زائرین سے زائد فیس وصول کرنیوالے سالاروں اور ٹریول ایجنٹس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

عراق کے پاکستان میں سفیر نے پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، زائرین کو بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت دینے اور پاکستانی زائرین کا کوٹہ بڑھانے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ نے زائرین سے زائد فیس وصول کرنیوالے ٹریول ایجنٹس کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔