شہید اسماعیل ہنیہ کے خون کا انتقام ضرور لیا جائے گا، ایرانی چیف آف آرمی اسٹاف
میجر جنرل محمد باقری نے تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صیہونیوں کے اس اقدام کا انتقام یقینی قرار دیا ہے۔
میجر جنرل محمد باقری نے تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صیہونیوں کے اس اقدام کا انتقام یقینی قرار دیا ہے۔
شہید اسماعیل ہنیہ کی تشییع جنازہ میں بڑی تعداد میں ایرانی عوام نے شرکت اور صیہونی حکومت کے بزدلانہ اور مجرمانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پاکستانی حکومت نے کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے، قومی اسمبلی میں ایک خصوصی قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔
حزب اللہ کے سربراہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے تنظیم کے کمانڈر فواد شکر پر حملے کے بعد بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر پزشکیان کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاض تہران کے ساتھ مل کر خطے اور بین الاقوامی سطح پر امن اور صلح کے قیام کے لئے کام کرنے پر تیار ہے۔
شہید فاؤنڈیشن کے سربراہ سید قاضی زادہ ہاشمی نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے جواب میں اعلی صہیونی عہدیدار کو نشانہ بنایا جائے۔
ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے مصر، سعودی عرب، ترکی اور قطر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جواب سے صہیونی دیوانے ہمیشہ کے لئے پشیمان ہوجائیں گے۔
اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا ہے کہ شہید ہنیہ پر حملے میں صہیونی حکومت کے سب سے بڑے حامی امریکہ کے کردار کو نظرانداز نہ کیا جائے۔
تہران یونیورسٹی میں نماز جنازہ کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید القدس اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے مختصر گفتگو کی۔
شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ آج صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی کی اقتداء میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آبدیدہ ہوگئے۔
شہید القدس اسماعیل ہنیہ کی تشییع جنازہ میں تہران کی شہید پرور عوام «حیدر حیدر صہیون»، «ہم اپنے مہمان کا انتقام لیں گے» اور «یا زهرا» کے نعرے لگا رہے تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ممبر قومی اسمبلی سحر کامران نے قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمتی قراردار جمع کروادی۔
مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں حملے کے امکان کے پیش نظر خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ تنظیم کے اعلی کمانڈر سید فواد شکر کی تشییع جنازہ کی مناسبت سے آج سہ پہر خطاب کریں گے۔
ٹی آر ٹی نیٹ ورک تہران میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ کی آخری رسومات کی لائیو کوریج کر رہا ہے۔
نماز جنازہ میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، آرمی چیف سمیت اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔
حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں رہبر معظم کی اقتدا میں ادا کردی گئی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی سرزمین کے اندر شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد صہیونی حکومت کو سنگین قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ یمن اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے میں تعاون کے لئے مکمل تیار ہے۔
شہید اسماعیل ہنیہ کے جنازے میں شرکت کرنے والوں نے "اسرائیل مردہ باد" کے نعرے لگائے۔
حماس کے نائب سربراہ نے تاکید کی ہے کہ صہیونی حکومت کو اسماعیل ہنیہ پر حملے کا سنگین تاوان ادا کرنا ہوگا۔
حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ آج صبح 8:30 بجے تہران یونیورسٹی میں رہبر معظم کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔