اسرائیل کی جنوبی لبنان پر جارحیت، دو شہری شہید ہوگئے
صیہونی حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے شہر الخیام کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو لبنانی شہری شہید ہوگئے۔
صیہونی حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے شہر الخیام کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو لبنانی شہری شہید ہوگئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ مزاحمت خطے میں دشمنوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور اسلامی جمہوریہ اس سلسلے میں کسی قسم کی مدد سے دریغ نہیں کرے گا۔
امام زمان کے گمنام سپاہیوں نے قومی سلامتی کے خلاف سرگرم ایک نیٹ ورک کو بے نقاب کرکے تباہ کردیا ہے۔
شام کے امریکی حمایت یافتہ دہشت گروہ نے فرات کے مشرق میں واقع اپنے دفاتر اور اداروں میں دمشق پر قابض دہشت گرد گروہوں کے زیر استعمال نئے پرچم کو استعمال کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔
دہشت گرد تنظیم تحریر الشام سے وابستہ شامی عبوری حکومت کی وزارت اطلاعات کے حکام نے ترکی اور قطر کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
تہران میں ثقافتی شعبوں میں سرگرم خواتین کی کانفرنس "بانوان بہشت" کا انعقاد کیا گیا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ترکمانستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
صہیونی فضائیہ کے طیاروں نے شامی دارالحکومت دمشق پر بمباری کی ہے۔
ایرانی صدر نے نے کہا کہ خطے کی صورت حال سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت مسلم ممالک کے درمیان اختلافات کا فائدہ اٹھا کر غزہ، لبنان اور شام کے خلاف مسلسل جارحیت کی مرتکب ہو رہی ہے۔
ایران نے افغانستان میں دہشت گردانہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں طالبان حکومت کے ایک وزیر سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالب نے کہا کہ مزاحمت پورے خطے میں پھیل جائے گی اور ایران اپنی اہم حکمت عملی کے طور پر اس کی حمایت جاری رکھے گا۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے اپنے ایک بیان میں شام کے حالیہ واقعات میں امریکہ برطانیہ اور اسرائیل سمیت ترکی کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ملک کے حکام بالا سے بروقت اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک بات چیت کے دوران شام کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ صہیونی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکاء نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران نے سب سے آخر میں شام ترک کیا ہے، شامی فوج سرنڈر کرنے کے بعد مزاحمت معقول نہیں تھی۔
جنگ بندی کے کئی دن گزرنے کے بعد صہیونی فوج نے جنوبی لبنان سے انخلاء کا آغاز کردیا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ شام پر صہیونی حکومت کے حملے اور تخریبی کاروائیاں روکنے کے لئے علاقائی ممالک رضاکارانہ طور پر آگے آئیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں برطانوی حکومت کے دعوے حقائق کو مسخ کرنے اور دوہرے معیارے کا ثبوت ہے۔
مشہد مقدس میں چوتھی بین الاقوامی اربعین کانفرنس شروع ہوگئی ہے جس میں اربعین حسینی کی سرگرمیوں کو بین الاقوامی سطح پر مزید موثر بنانے پر تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
ایرانی صدر نے کہا ہے کہ غزہ، لبنان اور شام پر صہیونی حکومت کے حملوں کی ایک وجہ مسلمان ممالک کے باہمی اختلافات ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے صہیونی حکومت کی اقوام متحدہ کی رکنیت کے بارے میں نظرثانی کرنا چاہئے۔
پاکستانی وفاقی وزیر اطلاعات عطا رڑ نے ان خبروں کو مسترد کردیا ہے جس میں پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کی نوید سنائی گئی تھی۔