مغرب کا بس چلے تو ایران کو غذائی اشیاء تک سے محروم کر دے، رہبر معظم انقلاب اسلامی
ایران بھر سے آئے ہوئے شعراء سے خطاب میں فرمایا کہ مغرب انسانی حقوق کا طرفدار نہیں بلکہ انسانیت کا دشمن ہے! داعش، صدام اور دہشت گرد تنظیم ایم کے او کی حمایت کی شکل میں ہم ان کے انسانی حقوق دیکھ چکے ہیں اور فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی بھرپور حمایت کی شکل میں آج دیکھ رہے ہیں۔