حماس نے تصدیق کی اسے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حوالے امریکی ایلچی کی نئی تجویز موصول ہوئی ہے اور وہ اس کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ معاہدے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ اس وقت ممکن ہے جب تمام پابندیاں ختم کی جائیں۔
امریکی میگزین نے غزہ جنگ بندی کے بارے میں امریکی ایلچی کی تجویز کو اسرائیلی مفادات کے تحفظ کی کوشش قرار دیا۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے صیہونی دشمن کی غزہ کے خلاف وحشیانہ جارحیت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
خلیج فارس کے ممالک نے امریکی صدر پر واضح کیا ہے کہ عرب ممالک ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے خلاف اور نئے ایٹمی معاہدے کے حامی ہیں۔
اسپین کے وزیراعظم نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں ہونے والے جرائم کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کو معطل کرتے ہوئے ہتھیاروں کی برآمدات پر پابندی عائد کرے۔
قم میں عزم علماء کنونشن سے خطاب میں شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امام خمینیؒ نے عالمی سیاسی نظام کا انسائیکلوپیڈیا ہی بدل کر رکھ دیا اور یوم القدس کو عالم گیر حیثیت دے کر دنیا کو حسینیت سے روشناس کرایا۔
ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیئرمین نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کی توسیع پر زور دیا۔
ویانا میں عالمی جوہری ادارے کے اجلاس سے پہلے ایران، چین اور روس کے نمائندوں نے باہمی ہماہنگی پیدا کرنے کے لئے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔
صہیونی اپوزیشن لیڈر لاپیڈ نے نتن یاہو حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ غزہ کے بارے میں امریکی خصوصی ایلچی کی تجویز فورا قبول کی جائے۔
امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اور صہیونی وزیر کے درمیان ایران کے حوالے سے ہونے والی ملاقات میں تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران غزہ کے بچوں کے "ناقابل برداشت" مصائب کو بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
غزہ کے لئے قائم عدالتی بینچ نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت پر زور دیا۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے امریکی ایلچی برائے مشرق وسطی کی غزہ جنگ بندی سے متعلق نئی تجویز سے آگاہ کیا۔
سابق امریکی مذاکرات کار نے ٹرمپ انتظامیہ کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بیانات کے ساتھ ایران سے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
ایرانی نائب صدر کے دورہ تاجکستان کے دوران دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے مفاہمت کی 4 یادداشتوں پر دستخط کیے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ تہران اور ریاض کے مابین تعلقات میں کسی قسم دراڑ آنے نہیں دیں گے۔
سعودی وزیر داخلہ نے ایرانی ادارہ حج و زیارت کے سربراہ سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان حج سے متعلق تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ غزہ فلسطینیوں کی سرزمین ہے اور اسرائیلی فوج کو فورا انخلاء کرنا چاہیے۔
حضرت علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی بابرکت شادی کے سالانہ دن کی مناسبت سے جامعہ محقق اردبیلی میں 140 طالب علم جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ پروقار تقریب یونیورسٹی کے شہید خودسیانی ہال میں منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ، طلباء اور ان کے اہل خانہ شریک ہوئے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے موقف کو دہرایا ہے کہ یورنئیم کی افزودگی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو یمنی فوج کی کارروائیوں میں مزید شدت اور سختی لائی جائے گی۔
کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو چہار دہم نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔