علاقائی نا امنی امریکی اور صیہونی سازشوں کا نتیجہ ہے، ایرانی صدر
ایرانی صدر نے صہیونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے ہاتھوں غزہ، لبنان، شام اور اب ایران میں جو کچھ دیکھا گیا ہے وہ انسانوں، عورتوں، بچوں اور عام شہریوں کے بے رحمانہ قتل کے سوا کچھ نہیں ہے۔