کراچی، برسی شہید قاسم سلیمانیؒ کی مناسبت سے انچولی سوسائٹی میں مجلس عزا کا انعقاد
مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کاظم عباس نقوی نے کہا کہ مدافع ولایت جناب سیدہ فاطمہ زہراءؑ کی راہ و روش پر چلنے والے شہداء درحقیقت فاطمی شہداء ہیں، انہی میں اولین فہرست میں شہید قاسم سلیمانی و شہید ابو مہدی المہندس بھی شامل ہیں، جن کی یاد آج دنیا بھر میں منائی جا رہی ہے۔