فرانس میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، کئی افراد زخمی
نوجوانوں سے متعلق گیارہ تنظیموں اور ایک بائیں بازو کی جماعت کی کال پر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ ہوا۔ یہ مظاہرہ ریٹائرمینٹ قانون میں حکومتی ترمیم کے خلاف کیا گیا جو بعد میں پولیس کے ساتھ شدید جھڑپوں کی شکل اختیار کر گیا۔