نتن یاہو سیاسی تنہائی کا شکار، وزراء کو بیان بیازی سے روک دیا
غاصب اسرائیلی انتہاپسند وزیر اعظم تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کو غیر متزلزل قرار دیتے تھے اور دعوی کرتے تھے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو کوئی بھی چیز متزلزل نہیں کرسکتی ہے۔ حالیہ بحران کے بارے میں صدر بائیڈن کے بیانات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ آگیا ہے۔