ایرانی ٹیکنیکل ٹیم سعودی عرب روانہ، حج سے پہلے سفارتی مشن بحال کرنے کی کوشش
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں ہونے والی کوششوں کے مطابق ایرانی ٹیکنیکل ٹیم ریاض پہنچ گئی ہے۔