ایران اور عمان کے بہتر تعلقات دونوں کے مفاد میں ہیں/ مصر کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، رہبر معظم
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے آج صبح عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق نے عمان کے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران رہبر معظم نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔