خطے میں امن و امان علاقائی ممالک کے ذریعے ہی ممکن ہے/فلسطین عالم اسلام کا اہم اور مشترکہ مسئلہ ہے
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے کمیشن تشکیل دی گئی ہے۔ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے امور پر مذاکرات جاری ہیں۔ حمل و نقل اور سیاحت کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔