البانیہ کی حکومت کو اپنی غلطی کا ازالہ کرنا چاہیے، ایرانی وزارت خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے البانیہ میں منافقین کے دہشت گرد گروہ ایم کے او کے دہشت گردانہ اور مجرمانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ البانوی حکومت اس دہشت گرد فرقے کی میزبانی کرنے کے سلسلے میں اپنی غلطی کا ازالہ کرے گی۔