واقعہ کربلا سے ہمیں بے لوث اور عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے، پاکستانی صدر
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عاشورہ کا مقدس دن اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے، اس دن کربلا کے میدان میں حق وباطل کی جنگ میں اسلامی اقدار کے تحفظ کی خاطر نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے عظیم قربانی پیش کی۔