ایرانی صدر حسن روحانی کی مسلمانوں کو ایک ساتھ نماز جمعہ ادا کرنی کی سفارش
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے ہندوستان کی ریاست تلنگانہ کے شہرحیدر آباد کی مکہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسلمانوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنے کے لئے ایک ساتھ نماز جمعہ ادا کرنی چاہیے۔ مسلمان دنیا کے تمام انسانوں کے لئے محبت ، پیار اور مہربانی کے خواہاں ہیں۔