ہندوستان اور حیدر آباد میں تاریخی آثار ایران اور ہندوستان کے مشترکہ تمدن کا مظہر
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہندوستان کے دورے کے دوسرے دن حیدر آباد میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات میں ایران اور ہندوستان کی دیرینہ ثقافت اور تمدن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور حیدر آباد میں تاریخی آثار ایران اور ہندوستان کے مشترکہ تمدن کا مظہر ہیں۔