سعودی عرب نے بیت المقدس کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوصلے بلند کئے
فلسطینی تنظیم حماس کی خارجہ پالیسی کے سابق سربراہ خالد مشعل نے سعودی عرب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حمایت حاصل نہ ہوتی تو ٹرمپ میں بیت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی ہمت نہ ہوتی۔ سعودی عرب نے بیت المقدس اور فلسطین کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے حوصلے بلند کئے۔