عراق سے کرد جنگجوؤں کا خاتمہ کردیں گے، اردوغان
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کا بدلہ لینے کے لیے وہ عراقی علاقوں سنجار اور قندیل میں موجود کرد عسکریت پسندوں کو ختم کر دیں گے۔