شامی صدر بشار اسد نے طیب اردوغان سے ملاقات کی شرائط کا اعلان کردیا
روس کا دورہ کرنے والے شامی صدر بشار اسد نے ایک روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان سے دوطرفہ ملاقات کرنے کی شرائط کا اعلان کیا اور کہا کہ ترکیہ کا "غیر قانونی قبضہ" ختم ہونے تک اردوغان کے ساتھ ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔