قابض اسرائیلی دہشت گردوں کا مسجد اقصیٰ پر حملہ/50 سے زائد نمازی زخمی، 400 سے زائد گرفتار
کل منگل کی شام قابض فوج نے مسلسل تیسرے روزمسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر نمازیوں کو طاقت کے ذریعے بےدخل کرنے کی کوشش کی۔ قابض فوج نے آج صبح ایک بارپھرمسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سیکڑوں نمازیوں کو زخمی جب کہ کم سےکم 400کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیاہے۔