مسجد اقصی کی بے حرمتی پر سوڈان کی اسرائیل پر شدید تنقید
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں صہیونی حکومت کی جانب سے مسجد اقصی کی بے حرمتی اور نمازیوں پر تشدد کے خلاف عوامی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر سوڈانی رہنماوں نے مقبوضہ علاقوں کو غاصب صہیونیوں کے قبضے سے ہر قیمت پر آزادی کا عزم ظاہر کیا۔