قرآن مجید نور، کتاب زندگی ہے، شب قدر میں نازل کیا گیا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ قرآن مجید نور ہے۔خود قرآن کہتا ہے میرے ذریعہ سے تذکیہ نفس ہوتا ہے ،دلوں کو طہارت اور عقلوں کو حکمت ملتی ہے۔ قرآن کتاب زندگی ہے۔ قرآن کریم کو شب قدر میں نازل کیا گیا۔