عراق جانیوالے زائرین سے زائد فیس وصول کرنیوالے سالاروں اور ٹریول ایجنٹس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
عراق کے پاکستان میں سفیر نے پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، زائرین کو بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت دینے اور پاکستانی زائرین کا کوٹہ بڑھانے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ نے زائرین سے زائد فیس وصول کرنیوالے ٹریول ایجنٹس کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔