پاکستانی وزير اعظم کی مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر تاکید
پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کشمیری عوام کے ساتھ یوم یکجہتی کے موقع پر مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کوکشمیریوں کی امنگوں اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنا چاہیے۔