نواز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ
پاکستان کی وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا جس میں سزا یافتہ سابق وزير اعظم نواز شریف ، مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور انکے بیٹے حسن نواز، حسین نواز اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔