ایران نے گذشتہ 40 برسوں سے امریکہ کو مغلوب بنا رکھا ہے/ امریکہ پہلے سے بہت زیادہ کمزور
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بعض مدارس اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب میں گذشتہ 40 برسوں سے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور چیلنجوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران نے گذشتہ 40 برسوں سے امریکہ کی تمام سازشوں اور چیلنجوں کو مغلوب بنا رکھا ہے۔