World News in Urdu
Декабрь
2022

Новости за 21.12.2022

Ur.mehrnews.com 

تحریک طالبان سے نمٹنے کے لیے مزید جامع طریقہ کی ضرورت ہے، پاکستانی وزیر خارجہ

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمیں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے، میں اپوزیشن میں بھی یہی بات کہتا تھا اور آج حکومت میں ہوتے ہوئے بھی یہی کہتا ہوں کہ ہمیں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مزید جامع طریقہ کی ضرورت ہے۔

Ur.mehrnews.com 

جس نے بھی ایران کے خلاف میڈیا مہم چلائی ہے اس کا خمیازہ بھگتے گا، جنرل قاآنی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ جس نے بھی کسی روز ایران کے خلاف میڈیا مہم چلائی ہے وہ ایک دن اس کا خمیازہ بھگتے گا اور وہ دن بھی آئے گا جب وہ دیکھیں گے کہ ان کے لیے کچھ نہیں بچا۔

Ur.mehrnews.com 

ایران میں "شب یلدا" کا قدیم تہوار

ایران کے عوام ہرسال موسم خزاں کی آخری رات کو "شب یلدا" یا "شب چلہ" کا قدیم تہوار مناتے ہیں جو ایرانی کیلینڈر کے مطابق 30 آذر یا 20 اور 21 دسمبر کی درمیانی رات کو منایا جاتا ہے۔ قدیم ایرانی تہذیب میں شب یلدا کو تاریکیوں کے مقابلے میں روشنی کی فتح کا تہوار قرار دیا جاتا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

یورپی یونین ویانا مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانا چاہتی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اردن کے دارالحکومت امان میں منعقدہ بغداد کانفرنس کے موقع پر یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل سے پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

Ur.mehrnews.com 

پاکستانی شہر بنوں میں یرغمال بنائے گئے سی ٹی ڈی اہل کاروں کو رہا کرالیا گیا، 33 دہشت گرد ہلاک

پشاور: بنوں میں یرغمال بنائے گئے سی ٹی ڈی اہل کاروں کو رہا کرالیا گیا، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تمام دہشت گرد مارے گئے، دو اہل کار شہید اور ایس ایس جی افسر سمیت 15 زخمی ہوگئے۔