ایرانی سپاہ دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے ایرانی سپاہ کے ہاتھوں دشمن کے ڈرون طیارے کو ایرانی سرحد کے اندر سرنگوں کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سپاہ دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔