دشمن کی اسلامی انقلاب کے اثرات کو روکنے کی کوشش/ اس سال 22 بہمن شاندار ہوگا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی مناسبت سے ایرانی فضائیہ کے سربراہ ،اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں فرمایا: ایرانی عوام بعض امریکی حکام کی دھمکیوں کا بھر پور اور منہ تو ڑ جواب دیں گے اور اس سال 22 بہمن شاندار طریقہ سے منایا جائےگا۔ دشمن کی انقلاب اسلامی کے بڑھتے ہوئے اثرات کو روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔