World News in Urdu
Декабрь
2019

Новости за 21.12.2019

Ur.mehrnews.com 

سعودی فوجی اتحاد یمن کے 43 ہزار شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کا ذمہ دار

یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت انسانی حقوق نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں عظیم اور بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا اتحاد یمن کے 43 ہزار شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کا ذمہ دارہے۔

Ur.mehrnews.com 

جاپان اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری رہیں گے

ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ جاپان کو کامیاب اور اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور جاپان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہےگا۔

Ur.mehrnews.com 

بھارت کی ریاست اترپردیش میں پولیس کا پرامن مظاہرین پر بہیمانہ تشدد/ شہداء کی تعداد 20 ہوگئی

بھارت بھر میں شہریت کے متنازع اور ظالمانہ قانون کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے بھارت کی ریاست اترپردیش کے بلند شہر سمیت مختلف شہروں میں بھارتی پولیس نے پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور بہیمانہ تشدد کیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

شب یلدا اورشوکیس کے پیچھے نگاہیں

ایران میں شب یلدا کی تقریب ایک قدیم رسم ہے اور اس رسم میں انار، تربوز اور خشک پھلوں کی خاص اہمیت ہے ، لیکن مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی نگاہیں شوکیس کے پیچھے جمی ہوئی ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

بامقصد ممالک کے لئے پابندیاں نعمت ہیں

ایرانی بحریہ کے صنعتی ادارے کے سربراہ امیر رستگاری نے مہر نیوز ایجنسی کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلی مقاصد کی سمت بڑھنے والے ممالک کے لئے پابندیاں نعمت ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

امریکہ ، فلسطین کوخودمختارریاست نہیں سمجھتا

امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل کے بھیانک جنگی جرائم کی تحقیقات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کوخودمختارریاست نہیں سمجھتے اورنہ ہی فلسطین بطورایک ریاست عالمی اداروں کا رکن بننے کا اہل ہے۔

Ur.mehrnews.com 

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ کو جنسی زیادتی کیس میں عمر قید کی سزا

بھارت میں نریندر مودی سرکار کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ کو 20 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے پر عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

ایل پی جی گیس کی مارکیٹ ميں رونق

قم کے بعض ڈرائیور جو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے قبل ایل پی جی گیس سے استفادہ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے اب وہ ایل پی جی کی گیس حاصل کرنے کے لئے کئی گھنٹوں تک لائن میں کھڑے رہتے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

شب یلدا کے فریمز

بجنورد میں بزرگ خواتین کے مرکز نگہداشت میں شب یلدا کی تقریب منعقد ہوئی۔

Ur.mehrnews.com 

کینیڈا میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ

کینیڈا میں مظاہرین نے بھارتی قونصلیٹ کے باہرکشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا اورکشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے شدید نعرے بازی بھی کی۔