World News in Urdu
Ноябрь
2022

Новости за 21.11.2022

Ur.mehrnews.com 

فیفا ورلڈ کپ؛ فلسطینی پرچم لہرا دیے گئے،اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی

فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں ایک جانب دنیا کی 32 ٹیموں اور ان کے شائقین میں جوش و خروش پایا جاتا ہے، وہیں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کئی ممالک کے فٹبال شائقین نے فلسطینی پرچم لہرا کر قابض اسرائیل کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

Ur.mehrnews.com 

ایران مخالف قرارداد سیاسی مقاصد کے تحت جاری کی گئی، ناصر کنعانی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری کے سلسلے میں تین یورپی ممالک اور امریکہ کی طرف سے اٹھائے گئے حالیہ اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد سیاسی مقاصد کےتحت جاری کی گئی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

عراقی کردستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ایک مرتبہ پھر حملوں کا آغاز

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بری افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے شمالی علاقے (کردستان) میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کے باقی ماندہ ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کے نئے دور کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

اصفہان میں شہداء کی تشییع جنازہ

حالیہ فسادات کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تشییع جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق اصفہان میں حالیہ فسادات کے دوران شہید ہونے والے تین سیکورٹی اہلکاروں کی تشییع جنازہ ہوئی جس میں عوام کے بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی سلامتی کے محافظوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Ur.mehrnews.com 

مرکزی حکومت فوج کو تباہ کرنے میں لگی ہوئی ہے، سابق بھارتی گورنر

سابق گورنر ستیہ پال ملک نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں ملک کے حالات مزید خراب ہوں گے، کیونکہ کئی لڑائیاں ہونے والی ہیں اور اس کے لئے ذمہ دار صرف مودی حکومت ہوگی۔

Ur.mehrnews.com 

مکتبِ تشیع محض فرقہ نہیں، اصل اسلام ہے، علامہ امین شہیدی

پاکستانی ممتاز عالم دین نے کہا کہ نوجوانی خدا کی طرف سے عطا کردہ بہترین نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ نوجوانی عمر کا وہ دور ہے کہ جس میں انسان اپنی توانائی اور روح کی پاکیزگی کے حوالہ سے ہر وہ کام انجام دے سکتا ہے جس کے ذریعہ اس کی رسائی انسانیت کے اعلی ترین مقام تک ہوتی ہے۔