World News in Urdu
Март
2023

Новости за 21.03.2023

Ur.mehrnews.com 

بلاول بھٹو کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ/ایران-سعودی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے فیصلے اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے ایرانی صدر کو دورے کی دعوت کا خیر مقدم کیا۔

Ur.mehrnews.com 

تبدیلی کیلئے قومی خود اعتمادی اور بیداری کی ضرورت ہے، رہبر معظم انقلاب

خیال رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کا یہ خطاب قومی اور عالمی سیاست کے تناظر میں ایک اہم اور رہنما خطاب سمجھا جاتا ہے جس میں آپ اہم قومی مسائل کے علاوہ اہم بین الاقوامی مسائل پر بھی روشنی ڈالتے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

امریکی حکام کی طرف سے جاری نوروز کے پیغام میں ایرانی قوم سے دشمنی واضح ہے،ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی قوم کے ساتھ دشمنی امریکی حکومت کی خارجہ پالیسی کا مستقل حصہ ہے جس کی عکاسی ہر سال، امریکی حکام کی جانب سے جاری نوروز کے پیغام میں بھی ہوتی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

شیراز میں نئے شمسی سال کا جشن

14ویں صدی کے معروف فارسی شاعر شمس الدین محمد حافظ شیرازی کے مزار پر نئے شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے جشن کا اہتمام۔

Ur.mehrnews.com 

آرمینیا کے وزیراعظم کیجانب سے رہبر معظم انقلاب اور صدر رئیسی کو نوروز کی مبارکباد

نئے ایرانی سال کی ابتداء کی مناسبت سے آرمینیا کے وزیراعظم کیجانب سے رہبر معظم انقلاب اسلامی و صدر آیت اللہ رئیسی کو نوروز کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایران و ایرانی عوام کیلئے نئے سال میں امن و امان و سکون کی آرزو کی گئی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

پاکستان اور ایران کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات دائیوں پر محیط ہیں،راجہ پرویز اشرف

پاکستانی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یوم نوروز اور ایران کے 1402ویں سال کے آغاز پر ایران کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات دائیوں پر محیط ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

راولپنڈی میں نوروز کی تقریب/نوروز کی ثقافت میں قوموں کو جوڑنے کی صلاحیت موجودہے، ڈی جی خانہ فرہنگ

راولپنڈی میں تعینات ڈی جی خانہ فرہنگ ایران نے کہاکہ نوروزکی ثقافت میں قوموں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے کی صلاحیت موجودہے نوروز کی اس قدیم ثقافت کو معاشرے کی بہتری، قوموں کا بقائے باہمی اور ہم آہنگی کے قیام کے لئے منایا جاسکتا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

نئے سال میں حکومت وعدوں کی تکمیل کیلئے مزید کوشش کرے گی، آیت اللہ رئیسی

ایرانی صدر نے کہا کہ نئے سال میں حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے مزید کوشش کرے گی اور ان وعدوں میں "لوگوں کی زندگی میں بہتری"، "کرپشن کے خلاف کارروائی"، "مہنگائی کو کنٹرول کرنا"، "پیداوار بڑھانا" اور "روزگار میں اضافہ" شامل ہے۔

Ur.mehrnews.com 

نوروز، ایک قدیمی و روایتی تہوار

نوروز دنیا کے کم از کم 12 ممالک میں منایا جاتا ہے جن میں اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی، آذربائیجان، ہندوستان، پاکستان، ازبکستان، قرقزستان، قازقستان، افغانستان، ترکمنستان، تاجیکستان اور عراق شامل ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

عید نوروز امید کا پیغام، رہبر معظم انقلاب

آغاز سال پر ایرانی نوروز اور اس موسم بہاراں کی عید کے تعلق سے کچھ نکات ہیں۔ ایک نکتہ اس قومی و ملّی عید کے ذکر و دعا و مناجات و روحانیت سے آمیختہ ہونا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

نئے ہجری شمسی سال 1402 کے آغاز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام نوروز

رہبر معظم انقلاب نے فرمایاکہ میرے خیال میں سنہ 1402 میں بھی ہمارا کلیدی مسئلہ، معیشت کا مسئلہ ہی ہے۔ مطلب یہ کہ ہمارے مسائل کم نہیں، مختلف مشکلات ہیں، ثقافت کے شعبے میں، سیاست کے شعبے میں لیکن اس سال میں بھی ہمارا اصلی اور بنیادی مسئلہ، معیشت کا ہی ہے۔