World News in Urdu
Июнь
2023

Новости за 13.06.2023

Ur.mehrnews.com 

ایرانی صدر وینزویلا سے نکاراگوا روانہ

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی لاطینی امریکی ممالک کے سرکاری دورے پر ہیں اور آج وہ وینزویلا کا دورہ مکمل کر کے نکاراگوا کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

یورپ نے ایران کے ایٹمی حق کو تسلیم کرلیا، سیاسی مبصر

امیر رضا واعظ آشتیانی نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ چند روز پہلے رہبر معظم کے بیان سے ثابت ہوا کہ جوہری پروگرام سے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی ہے کیونکہ یہ انتہائی نامعقول بات ہے کہ عالمی طاقتیں جوہری توانائی سے استفادہ کریں اور کمزور ممالک کو اس حق سے محروم رکھیں۔

Ur.mehrnews.com 

پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا متمنی ہے، پاکستانی وزیر اقتصادی امور

سردار ایازصادق پاکستان ایران کے ساتھ دیرینہ دوطرفہ اورخوشگوارتعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کامتمنی ہے جس سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطہ میں استحکام اورترقی ممکن ہے۔

Ur.mehrnews.com 

کراکس میں وینزویلا کے تاجروں سے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا خطاب

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کراکس میں اپنے دورہ وینزویلا کے آخری دن تاجروں سے خطاب میں نالج بیسڈ سرگرمیوں اور اس شعبے میں تعاون میں اضافے اور وینزویلا میں ٹیکنالوجی مراکز کے دفاتر قائم کرنے پر زور دیا۔

Ur.mehrnews.com 

ایران-وینزویلا کی صلاحیتیں، 20 سالہ اسٹریٹجک معاہدے کے نفاذ کی ضمانت دیں گی، ایرانی وزیر خارجہ

وینزویلا؛ ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران اور وینزویلا کے درمیان بہت سی تجارتی اور اقتصادی صلاحیتیں موجود ہیں، مزید کہا کہ یہ صلاحیتیں دونوں ممالک کے 20 سالہ دور کے نفاذ کی ضمانت دیں گی۔

Ur.mehrnews.com 

تہران-کراکس کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات ہیں/دشمن دونوں ملکوں کے مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں

ایران اور وینزویلا کے سربراہان مملکت نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور کراکس کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات ہیں۔ دشمن دونوں ملکوں کے مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

عالمی نظام تبدیل ہورہا ہے، مستقبل حریت پسند اور خودمختار ملکوں کا ہے، صدر آیت اللہ رئیسی

دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفد کے اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور وینزویلا کے درمیان تعلقات میں توسیع کا تقاضا یہ ہے دونوں ممالک اپنے روابط کو بالائی سطح تک مزیدتوسیع دیں۔