World News in Urdu
Июнь
2020

Новости за 05.06.2020

Ur.mehrnews.com 

امریکہ میں پولیس کے تشدد میں کم سے کم 20 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی اور 10 ہزار گرفتار

امریکہ میں پولیس کے تشدد سے سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر شروع ہونے والے ملک گیر احتجاج میں پولیس کے تشدد میں کم سے کم 20 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی جبکہ 10 ہزار افراد کو گرفتارکرلیا گيا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

آیت اللہ العظمی خامنہ ای میں رہبری کی خصوصیات کا جائزہ

چودہ خرداد سن 1368 ہجری شمسی میں خبرگان رہبری کونسل کے تاریخی اجلاس میں رہبری کی اہم خصوصیات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ رہبر معظم کے انکار کے باوجود ان اہم خصوصیات کی بنا پر خبرگان رہبر ی کونسل کے اراکین نے رہبری کی ذمہ داری رہبر معظم کے دوش پر عائد کردی ۔

Ur.mehrnews.com 

قرہ سو دریا میں مچھلیوں کی اموات

قرہ سو دریا دشت کرمانشاہ میں واقع ہے یہ دریا کرمانشاہ کے وسط سے گزرتا ہوا گاماسیاب دریا سے ملحق ہوجاتا ہے اس دریا میں صنعتی آلودگی کی وجہ سے مچھلیوں کی اموات واقع ہوئی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

قم میں 15 خردار کی مناسبت سے تقریب منعقد

ایران کے مقدس شہر قم میں طبی دستورات کی رعایت کے ساتھ 15 خرداد کی مناسبت سے مدرسہ فیضيہ میں تقریب منعقد ہوئی ۔ قم میں 15 خرداد سن 1357 میں عوام کا قیام، انقلاب اسلامی کی کامیابی پر منتج ہوا۔

Ur.mehrnews.com 

بھارتی حکومت نے 13 ہزار کمسن کشمیری بچوں کو حراست میں لیا

جارحیت کا نشانہ بننے والے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے گزشتہ برس 5 اگست کے بعد سے 13000 سے زائد کم عمر بچوں کو غیر قانونی حراست میں لے رکھا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

امریکہ نے ایرانی ڈاکٹر مجید طاہری کو آزاد کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی سائنسداں سیروس عسکری کی رہائي کے بعد ایرانی ڈاکٹر مجید طاہری کو بھی آزاد کردیا ہے جبکہ ایران نے بھی امریکی نیوی اہلکار مائیکل وائٹ کو رہا کردیا ہے۔