World News in Urdu
Июнь
2020

Новости за 21.06.2020

Ur.mehrnews.com 

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ، 76 مبتلا

مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کے روز 14 فوجی اہلکاروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی رواں مہینے میں کورونا وائرس سے متاثرہ فوجی اہلکاروں کی تعداد 76 ہو گئی ہے جب کہ ایک اہلکار کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 70 ہزار 139 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار 58 افراد تک پہنچ گئي ہے۔

Ur.mehrnews.com 

پی ٹی آئي اور بی این پی کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے

پاکستان کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئي ) اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور اختر مینگل نے پی ٹی آئی اتحاد میں واپس جانے سے انکار کردیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

سعودی عرب کی معیشت تباہی اور بربادی کا شکار

امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر ایران کی معیشت کو تباہ کرنے کا ناپاک منصوبہ بنانے والے سعودی عرب کو آج خود معاشی تباہی اور بربادی کا سامنا ہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ ، حج کی منسوخی ، یمن پر مسلط کردہ جنگ اور تیل کی برآمدات میں کمی کی وجہ سے سعودی عرب کی معیشت کو آج بڑی تباہی اور بربادی کا سامنا ہے۔