World News in Urdu
Май
2023

Новости за 10.05.2023

Ur.mehrnews.com 

دنیا کو امریکی ظالمانہ نظام سے چھٹکارا مل رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے ماسکو میں چار ملکی مذاکرات کے دوران کہا کہ مضبوط شام ہی اس ملک کو دہشت گردی اور علیحدگی پسندوں سے نجات دلاسکتا ہے۔ شام میں امریکی افواج کی موجودگی سے صرف ملک کے قدرتی وسائل کی لوٹ مار میں اضافہ ہوگا۔

Ur.mehrnews.com 

پاکستان اور ایران کا تجارتی لین دین سے ڈالر ختم کرنے کا عزم

ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ اور پاکستانی سینیٹ کے دفاعی امور کے کمیشن کے سربراہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جن کا محور تجارت میں ڈالر کے کردار کو ختم کرنا، یکطرفہ سوچ کے خلاف اتحاد اور باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کو حاصل کرنے کے لیے مشرق کی طرف دیکھنا تھا۔

Ur.mehrnews.com 

پاکستانی صوبہ سندھ میں دفعہ 144 نافذ، سابق وزیر خارجہ گرفتار/ فوج کی جانب سے بیان جاری

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد منظم طریقے سے آرمی املاک اور تنصیبات پر حملے کر کے مخالفت میں نعرے بازی کروائی گئی، 9 مئی کے دن کو سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا اور مزید کوئی حملہ کیا گیا تو بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔

Ur.mehrnews.com 

جرمن چانسلر، میکرون کے بلند عزائم کی راہ میں رکاوٹ

جرمن چانسلر نے اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کی موجودگی میں ایک واضح ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی صدر کے یورپی یونین کو امریکہ اور چین کے بعد "تیسری" عالمی طاقت میں تبدیل کرنے کے عزائم کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

عراق شہید سلیمانی پر حملے کی تحقیقات میں مزید تیزی لائے، صدر رئیسی

صدر آیت اللہ رئیسی نے عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ سے ملاقات کے دوران تاکید کی کہ عراق مقاومتی رہنماوں پر ہونے والے حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں مزید تیزی لاکر ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

Ur.mehrnews.com 

شہدائے مقاومت شہید سلیمانی اور شہید ابومہدی کے قتل کے مجرموں پر فرد جرم عائد

ایرانی چیف جسٹس نے کہا ہے کہ دقیق اور جامع عدالتی تحقیقات اور کارروائی کے بعد، شہدائے مقاومت شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے قتل میں ملوث مجرموں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔