World News in Urdu
Май
2023

Новости за 28.05.2023

Ur.mehrnews.com 

اردوان کے حامیوں نے فتح کا جشن منانا شروع کر دیا+ ویڈیو

الجزیرہ ٹی وی چینل نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ترکیہ صدارتی انتخابات میں اردوان کی جیت کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کے حامیوں نے بھی فتح کا اعلان کرکے جشن منانا شروع کردیا ہے۔ کارکنان نتائج موصول ہوتے ہی سڑکوں پر نکلنا شروع ہوگئے۔

Ur.mehrnews.com 

صہیونی فورسز حزب اللہ سے خوف و ہراس کا شکار

سابق فوجی جنرل اسحاق بریک نے شمالی اور جنوبی علاقوں میں کشیدگی کے پیش نظر حزب اللہ کے ساتھ محاذ آرائی سے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حسن نصراللہ کے اقدامات کے بارے میں ہمیں کچھ علم نہیں ہے اور ہم انکے اقدامات سے شدید خوف زدہ ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

امریکہ نے نتن یاہو کی بائیڈن سے ملاقات کو عدالتی اصلاحات میں تبدیلی سے مشرط کردیا

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاوس نے صہیونی وزیراعظم کی صدر جوبائیڈن سے ستمبر میں ملاقات کے لئے اپنی شرط پیش کرتے کہا ہے کہ صہیونی حکومت عدالتی اصلاحات کے منصوبے میں تبدیلی لائے۔

Ur.mehrnews.com 

نتن یاہو کے بیانات مضحکہ خیز ہیں/ کسی بھی غلطی کا دندان شکن جواب دیا جائے گا

ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ مقاومتی تنظیموں کے ہاتھوں شکست اور اندرونی بحران کی وجہ سے نتن یاہو حواس باختہ ہوگئے۔ ایران کے خلاف کوئی بھی غلطی کرنے کی صورت میں دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

Ur.mehrnews.com 

عمان کے بادشاہ کا تہران میں باضابطہ استقبال+ ویڈیو

عمان کے بادشاہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایرانی دارلحکومت تہران پہنچ گئے ہیں جہاں اب سے کچھ دیر پہلے آیت اللہ رئیسی نے سعد آباد کمپلیکس میں ہیثم بن طارق آل سعید اور وفد کا باضابطہ استقبال کیا۔

Ur.mehrnews.com 

سلطان ہیثم کے دورۂ ایران سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، عمانی وزیر خارجہ

عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی تعلقات میں ایک نئے مثبت مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے، سلطان ہیثم کے دورۂ تہران سے خطے اور دنیا پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Ur.mehrnews.com 

عمان کے بادشاہ تہران پہنچ گئے

عمان کے بادشاہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی باضابطہ دعوت پر کچھ ہی دیر پہلے ایرانی دارلحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

افغانستان اور ایران کے مابین تنازعہ کسی بھی فریق کے حق میں نہیں ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید رسول موسوی نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ایران کے سرحدی شہر زابل اور افغانستان کے سرحدی شہر نیمروز کی سرحد پر پیش آنے والا واقعہ سامراجی طاقتوں کی کارستانیوں کا تسلسل ہے۔

Ur.mehrnews.com 

ایران صبر سے کام لے رہا ہے، سخت رویہ اختیار کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، بری فوج کے سربراہ کا انتباہ

ایران کی بری افواج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے مشرقی سرحدوں کا دورہ کیا اور ہمسایہ ممالک سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہم ہمسائیگی کا احترام کررہے ہیں لیکن اگر ہمسایہ ممالک قوانین کی رعایت نہ کریں تو سخت رویہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Ur.mehrnews.com 

جیلوں میں خواتین سے بدسلوکی کے واقعات کو سازش کہہ کر چھپایا جارہا ہے، عمران خان

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ کے الزامات کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سیکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے کے لیے خواتین کے ریپ اور قتل کا ڈراما رچانا چاہتی ہے۔