World News in Urdu
Август
2019

Новости за 13.08.2019

Ur.mehrnews.com 

پاکستان کی کشمیر میں بھارت کے غیر آئینی اقدام کے خلاف سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست

پاکستان نے بھارت کے کشمیر سے متعلق غیر آئینی اقدامات کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرتے ہوئے سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

رہبر معظم کی یمن کی تقسیم کے سلسلے میں سعودی عرب اور امارات کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنانے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں فرمایا: یمنی عوام کو یمن کی تقسیم اور ارضی سالمیت کے خلاف سعودی عرب اور امارات کی گھناؤنی سازشوں کا بھر پور قوت کے ساتھ ناکام بناناچاہیے۔

Ur.mehrnews.com 

کشمیر کے گورنرکی پاکستان کو دھمکی/کشمیر سے بھارت مخالفین کا خاتمہ

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوماہ پہلےکا ہندوستان نہیں ہے،جموں و کشمیر سے بھارت کے تمام دشمنوں کا خاتمہ کردیا جائےگا

Ur.mehrnews.com 

بھارتی فوج میں شامل پنجابی فوجی کشمیر میں بھارتی ظلم کا حصہ نہ بنیں

پاکستان کے وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی بیرسٹر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں بھارتی فوج میں موجود تمام پنجابی فوجیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشمیر میں ناانصافی اور ظلم کا حصہ نہ بنیں اور کشمیر میں ڈیوٹی دینے سے انکار کردیں۔

Ur.mehrnews.com 

بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیر کے لاک ڈاؤن کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

انڈین کانگریس کے تحسین پوناوالا نے بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیر کے لاک ڈاؤن کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس کی سماعت آج متوقع تھی لیکن بھارتی سپریم کورٹ نے درخواست کی سماعت 2 ہفتے کےلیے ملتوی کردی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

حضرت امام خمینی (رہ) کی مسلمانوں پر شدید تنقید

حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی نے ایران کے ادارہ حج کے اہلکاروں سے ملاقات میں مسلمانوں کی غفلت اور عدم بصیرت پر شدید تنقید کرتے ہوئے فرمایا: دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد مسلمان موجود ہیں مسلمانوں کو خاموش تماشائي نہیں بننا چاہیے۔