World News in Urdu
Январь
2020

Новости за 31.01.2020

Ur.mehrnews.com 

سعودی عرب میں عورتوں کو تاش کھیلنے کی اجازت مل گئی

سعودی عرب ، امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے عورتوں کو بے راہ روی کی جانب ہدایت کررہا ہے ۔ سعودی عرب میں چند سال سے خواتین کو جہاں ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے وہیں انہیں مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت بھی حاصل ہے۔

Ur.mehrnews.com 

امریکہ کا صدی معاملہ مردود اور ناقابل عمل / بیت المقدس کو بیچنے کی اجازت نہیں دی جائےگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے امریکہ کی صدی ڈیل کو ناقابل عمل ، سازشی اور فریب پر مبنی ڈیل قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ صدی ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کی تمنا قبر میں لے جائےگا۔ بیت المقدس کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

Ur.mehrnews.com 

پاردہ اور اردود گاؤں کے باشندوں کا دریائے کارون سے سخت اور مشکل عبور

صوبہ خوزستان کے ضلع ایذہ کے پاردہ اور اردود گاؤں کے باشندوں کو دریائے کارون سے رفت و آمد میں بڑی مشکل کا سامنا ہے ان گاؤں کی آبادی 3500 افراد پر مشتمل ہے جو پینے کے پانی ، بجلی ، گیس ، صحت اور مدرسہ کی سہولیات سے محروم ہیں۔ اس علاقہ کے لوگوں کو اپنی ضروریات کی اشیاء فراہم کرنے کے لئے روزانہ دریائے کارون کے خطرناک پل سے عبور کرنا پڑتا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

یزد کے زرتشتیوں کا صدی کا جشن

زرتشتی اپنی قدیم رسم کی بنیاد پر ہر سال صدی کا جشن 10 بہمن کو مناتے ہیں اور اس دن کو وہ یوم آبان کے نام سے یاد کرتے ہیں۔