World News in Urdu
Июль
2018

Новости за 27.07.2018

Ur.mehrnews.com 

پاکستان میں 2018 ء کے الیکشن پرامن اور شفاف رہے

جنرل الیکشن سے متعلق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 2018ء کے انتخابات 2013ء کے الیکشن سے بہتر رہے ہیں، حالیہ انتخابات پرامن اور شفاف رہے۔

Ur.mehrnews.com 

ٹرمپ اپنے بیٹے کی روسیوں کے ساتھ ملاقات سے آگاہ تھے

امریکی صدر ٹرمپ کے سابق وکیل نے روسیوں کے ساتھ ٹرمپ کے بیٹے کی ملاقات کے بارے میں امریکی صدر کے عدم اطلاع کے دعوے کو رد رکتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے بیٹے کی روسیوں کے ساتھ ملاقات سے آگاہ تھے۔

Ur.mehrnews.com 

عمران خان کی ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، 22 سال کی جدوجہد کامیاب ہوئی اور نئے پاکستان بنانے کا خواب پورا کرنے کا موقع ملا ہے ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دوں گا۔

Ur.mehrnews.com 

امریکی صدر ٹرمپ نے ترکی کو بھی دھمکی دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر ترکی نے ناکام فوجی بغاوت میں ملوث پادری کو رہا نہیں کیا تو اسے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Ur.mehrnews.com 

کشمیر کے حوالے سے عمران خان کے بیان کا خیر مقدم

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم حریت کے سرگرم رہنما میر واعظ عمر فاروق نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو پاکستان کی پیشکش کا مثبت جواب دینا چاہیے۔

Ur.mehrnews.com 

مریخ پر پہلی مرتبہ پانی کا ذخیرہ دریافت

ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ مریخ پر پہلی مرتبہ ایک زیر زمین جھیل کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد اس بات کا امکان بڑھ گیا ہے کہ وہاں مزید پانی یہاں تک کہ زندگی بھی موجود ہوسکتی ہے۔