بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا "غصب مضاعف" ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا "غصب مضاعف" ہے۔ عرب اور مسلم ممالک کو امریکی صدر کے احمقانہ فیصلے کی بھر پور مزاحمت کرنی چاہیے۔