World News in Urdu
Февраль
2018

Новости за 11.02.2018

Ur.mehrnews.com 

ایرانی عوام نے آج عزم و بصیرت کے ساتھ دشمنوں کو مضبوط ، محکم اور منہ توڑجواب دیا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 22 بہمن اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی عوام کی طرف سے ملکی سطح پر ریلیوں میں بھر پور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے آج اپنے پختہ عزم و بصیرت کے ساتھ دشمنوں کو مضبوط ،محکم اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

امریکہ کو عالمی اور علاقائی سطح پر شکست اور ناکامی کا سامنا/ ایران کی تقدیر ایرانی قوم کے ہاتھ میں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انلقاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران میں آزادی اسکوائر پر عوام کےعظيم الشان اجتماع سے خطاب میں ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں کی شکست و ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ آج امریکہ کو علاقائی اور عالمی سطح پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔ اللہ تعالی نے ٹرمپ کے ذریعہ امریکہ کو عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

صحرائے سینا میں 16 وہابی دہشت گرد ہلاک

مصر کے علاقہ صحرائے سینا میں مصری فورسز نے ایک آپریشن کے دوران 16 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور دہشت گردوں کے 66 ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

ہانگ کانگ میں بس حادثے میں 19 افراد ہلاک

ہانگ کانگ کے شمالی علاقے تائی پو میں ڈبل ڈیکر بس الٹنے کے نتیجے میں اب تک 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ حادثے میں 60 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔